کراچی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ و آل فورمز ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے زیراہتمام ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ سیکرٹریٹ گلشن ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی اور ٹریننگ سیشن کروایا۔ ٹریننگ سیشن میں فورمز کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس سیشن میں کارکنان کی دعوتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جو بعدازاں علاقہ بھر میں گھر گھر، شاپ ٹو شاپ جا کر قائد انقلاب ڈاکڑ طاہرالقادری کی قرارداد امن پر دستخط لیں گے۔

تبصرہ