منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے اسلام آباد کا تنظیمی وزٹ کیا اور منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کی ایگزیکٹو میٹنگ میں یوتھ سٹڈی سرکل کا اجرا کیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد محسن مصطفوی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر علوی نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی کردار سازی کے عظیم مقصد کے لئے کام کر رہی ہے اور دور حاضر میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے کتاب دوستی کے کلچر کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

تبصرہ