مری میں یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے مری کا تنظیمی وزٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے منہاج یوتھ لیگ مری کی تنظیم نو کی اور یوتھ سٹڈی سرکل کا اجرا بھی کیا۔ ناظم تحریک منہاج القرآن مری امتیاز علوی اور جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی عثمان ارشد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ نوجوان نسل سے متعلق فکری اور نظریاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کتاب دوستی کلچر کو زندہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آخر پر منہاج ہوتھ لیگ مری کے ذمہ داران کو مرکزی صدر کی طرف سے یوتھ سٹڈی سرکل پیک بطور تحفہ دیا گیا۔

تبصرہ