مظہر محمود علوی کی جمشید ٹاؤن کے نوجوانوں سے تنظیمی ملاقات

قائد یوتھ مظہر محمود علوی، جنرل سیکرٹری MYL کراچی شاہد راجپوت اور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی صارم نور نے جمشید ٹاؤن کراچی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن جمشید ٹاؤن کے ذمہ داران صابر انصاری، عدیل سہروردی، دیگر سینئیر ممبران اور شاہ نور زونل ممبر MYL کراچی اور MYL جمشید ٹاؤن کے تنظیمی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں فکر امام حسین علیہ السلام پر قائد یوتھ نے مختصر اور جامع گفتگو بھی کی اور 22ستمبر کو آؤ ایک عزم ایک کام کریں، کتاب دوستی کلچر عام کریں کے ٹائٹل سے یوتھ اسمبلی اجلاس 2019 کی دعوت اور اس میں نوجوانوں کی بھرپور تعداد میں شرکت کا ہدف بھی دیا۔ میٹنگ کے اختتام پر نوجوانوں کی صحیح تربیت اور علم کے فروغ اور کتاب دوستی کلچر کو عام کرنے کے لئیے پاکستان بھر میں منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے ہونے والی ایکٹیویٹی یوتھ اسٹڈی سرکل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

تبصرہ