مظہر محمود علوی کی نیوکراچی ٹاؤن کے نوجوانوں سے تنظیمی ملاقات

قائد یوتھ مظہر محمود علوی، جنرل سیکرٹری MYL کراچی شاہد راجپوت اور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی صارم نور نے نیوکراچی ٹاؤن کا تنظیمی دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن نیو کراچی ٹاؤن کے ذمہ داران سے بھی ملاقات ہوئی۔ میٹنگ میں فکر امام حسین علیہ السلام پر قائد یوتھ نے مختصر اور جامع گفتگو بھی کی اور 22 ستمبر کو آؤ ایک عزم ایک کام کریں، کتاب دوستی کلچر کو عام کریں کے ٹائٹل سے یوتھ اسمبلی اجلاس 2019 کی دعوت اور اس میں نوجوانوں کی بھرپور تعداد میں شرکت کا ہدف بھی دیا۔

میٹنگ کے اختتام پر نوجوانوں کی صحیح تربیت اور علم کے فروغ اور کتاب دوستی کلچر کو عام کرنے کے لئیے پاکستان بھر میں منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے ہونے والی ایکٹیویٹی یوتھ اسٹڈی سرکل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ مظہر محمود علوی نے منہاج گرائمر اسکول نیو کراچی کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

تبصرہ