منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی کا اجلاس منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری افضل گجر ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ نے گوجرانوالہ میں جاری یوتھ سٹڈی سرکل کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ گیارہ تا حیات رفیق بنانے پر منصور قاسم اعوان نے چوہدری افضل گجر کو مبارکباد اور اسناد پیش کی۔

تبصرہ