منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم کی عالمی میلاد کانفرنس میں انتظامی خدمات

منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی ٹیم نے عالمی میلاد کانفرنس 2019ء کے انعقاد پر اپنی بھرپور انتظامی خدمات سرانجام دیں۔ مرکزی صدر منھاج یوتھ لیگ کی قیادت میں منہاج یوتھ لیگ کی پوری ٹیم نے عالمی میلاد کانفرنس میں اپنی ذمہ داریوں پر کام کیا۔

عالمی میلاد کانفرنس کے وی آی پی استقبالیہ کیمپ میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی خود موجود تھے جبکہ انکے ساتھ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن مصطفوی، مرکزی سیکرٹری فنانس عبدالحنان طاہر، مرکزی سیکرٹری میڈیا عمر اعوان اور زبیر گیلانی کورڈینیٹر لاہور نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

عالمی میلاد کانفرنس میں عوامی انٹری پوائنٹ پر منہاج یوتھ لیگ کا استقبالیہ اور ممبر شپ کیمپ لگایا گیا، جس میں محمد ذیشان قادری مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن اور محسن شہزاد مغل مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا نے ٹیم کے ساتھ خدمات سرانجام دیںَ

مرکزی سوشل میڈیا کیمپ میں مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ اور سوشل میڈیا ہیڈ عمر قریشی کی قیادت میں یوتھ سائبر ایکٹیوسٹ کی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی اور محسن شہزاد نے کانفرنس میں سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

حاجی فرخ خان قادری صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور اور ان کی ٹیم نے تمام انٹری پوائنٹ اور وی آی پی انٹری پوائنٹ پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

منہاج یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب کی جملہ تنظیمات نے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔ تمام تر خدمات پر مرکزی ٹیم اور منہاج یوتھ لیگ سینڑل پنجاب کے تمام ذمہ داران اور رفقاء کو ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور اور نائب ناظم اعلی کوآرڈینیشن رفیق نجم کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ