لیہ: منہاج یوتھ لیگ کی لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ

منہاج یوتھ لیگ لیہ کے زیراہتمام لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد 6 اگست 2017ء کو لیہ میں ہوا۔ مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکاء کو لیڈر شپ کے حوالے سے لیکچر دیا۔ منہاج یوتھ لیگ لیہ کے صدر حسنین رضا نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا، جس میں شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔

تبصرہ