منہاج یوتھ لیگ کا 37 واںیومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی سطح پر خصوصی تقریبات، ریلیاں، سیمینارز اور نوجوانوں کےلئے تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔