
منہاج یوتھ لیگ کی سینٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس آنلائن مرکزی صدر رانا وحید شہزاد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی و تربیتی امور، ممبرشپ مہم اور مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں فکری بیداری، تربیتِ کردار اور قرآنی علم کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے ممبر شپ مہم، یومِ تاسیس کے پروگرامز، مراکزِ علم کے قیام، اور تربیتی سیشنز کے انعقاد پر خصوصی بریفنگ دی۔
مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس نے اجلاس میں مختلف اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور فعال تنظیمی کردار ادا کرنے والے صدور و جنرل سیکرٹریز کو سراہا۔
اجلاس میں سلطان احمد سروری (صدر شمالی پنجاب)،محسن شبیر چوہدری (صدر سینٹرل پنجاب)، سید نوید شاہ کاظمی (صدر ہزارہ زون)، راجہ ظہیر عباس (جنرل سیکرٹری ہزارہ زون)، شیخ عماد الدین (جنرل سیکرٹری کراچی)، ابرار قریشی (جنرل سیکرٹری اسلام آباد)، نویر بن ارشد (ڈویژنل صدر راولپنڈی ڈویژن بی)، واجد اعوان (جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن بی)، راجہ عامر (صدر راولپنڈی ڈویژن اے)، رانا احمد رضا (صدر گجرات ڈویژن)، زہیب حسن مزاری (صدر ڈیرہ غازی خان ڈویژن) سمت منہاج یوتھ لیگ کے مختلف زونز و ڈویژن کے قائدین نے خصوصی شرکت کی۔
تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اجلاس میں ممبرشپ مہم کی کامیابی، مراکزِ علم کے قیام، اور تربیتی سیشنز کے موثر انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔


    
تبصرہ