منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرہ کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ نوجوانوں میں علم و ہنر اور فن کو پہچاننے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے منہاج یوتھ لیگ پورے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ سیشنز منعقد کرے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔