منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام 7 اکتوبر 2010ء کو ماہانہ محفل ذکر و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدرات ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ نے کی جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر MYL ملک امجد محمود چاند، سربراہ درس عرفان القرآن کمیٹی محمد افضل سندھو، غلام مصطفیٰ بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محسن علی قادری اور قاری طارق نیاز نے حاصل کی۔ بعدازاں محمد عرفان الحق گولڈ میڈلسٹ، عمر فاروق، قاری طارق نیاز اور دیگر نعت خواں حضرات نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نعت خوانی کے دوران شرکاء جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔
محفل میں محمد عرفان الحق نے ذکر کروایا۔ آخر پر درود سلام کہ بعد محمد افضل سندھو نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا کے دوران پاکستان میں امن و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد اور احیاء کے لیے خصوصی دعا بھی شامل تھی۔ محفل کے شرکاء کو بذریعہ قراء اندازی دو عرفان القرآن بھی گفٹ بھی دیئے گئے۔
تبصرہ