منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2012ء کو اسلام آباد میں یوتھ ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ یہ اسلام آباد کی تاریخ کا انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن تھا جس میں مختلف کالم نویس، دانشور، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن میں مشن کا پیغام بزبان قائد مختلف کلپس میں پیش کیا گیا۔ دارالحکومت کے نوجوانوں نے رات دیر تک پرعزم رہتے ہوئے آخر تک بھرپور کنٹری بیوٹ کیا۔
اس موقع پر مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان قیادت کی ذمہ داریوں اور موجودہ دور کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوجوان طبقہ اس فرسودہ انتخابی نظام کے خلاف اٹھ کھڑا نہیں ہوتا تب تک تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد رفیق صدیقی نے اعتکاف اور آمد قائد کے حوالے سے بریفنگ دی اور تنظیمی نیٹ ورک کی مضبوطی پر زور دیا۔ آخر پر اسلام آباد کے صدر شیخ اقبال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ