موبائل میسیجنگ سسٹم

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے موبائل پیغام رسانی کے لیے ایک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا، جو تین مراحل پر مشتمل ہے:

  1. پہلے مرحلے میں "مرکز" کی طرف سے مصدقہ پیغامات "تحصیلی کوآرڈینیٹرز" کو بھجوائے جاتے ہیں۔
  2. دوسرے مرحلے میں تمام "تحصیلی کوآرڈینیٹرز" اس پیغام کو اپنی تحصیل کے تمام "تحریکی احباب" کو بھجواتے ہیں۔
  3. تیسرے مرحلے میں تمام "تحریکی احباب" اپنے موبائل میں محفوظ تمام (اوسطاً 300) "غیر تحریکی دوستوں" کو وہ پیغام فارورڈ کرتے ہیں۔

تنظیمات کی مدد سے رضاکارانہ بنیادوں پر شروع ہونے والے اس سسٹم سے لوگ تیزی سے منسلک ہو رہے ہیں۔ کوآرڈینیٹرز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نیٹ ورک کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ غیر تحریکی افراد تک پیغامات پہنچ رہے ہیں۔

دعوتِ عمل

  • اگر آپ تحریک سے منسلک ہیں توآپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ مرکز کی طرف سے پیغامات کے حصول کے لیے آپ اپنی تحصیل کے کوآرڈینیٹر سے منسلک ہو جائیں اور موصول ہونے والے پیغامات کو اپنی SIM میں موجود تمام غیر تحریکی افراد کو فارورڈ کرنا شروع کر دیں۔ (اس نیٹ ورک میں شامل ہونے کے لیے اپنی تحصیل / ٹاؤن کے صدر / ناظم سے رابطہ کریں۔)
  • اگر آپ کی تحصیل میں پہلے سے کوآرڈینیٹر موجود نہیں اور آپ خود یہ ذمہ داری نبھا سکتے ہیں تو مقامی تنظیم کے صدر/ناظم کے ذریعے اپنا نام اور نمبر sm@minhaj.org پر ای میل کر کے رجسٹر کروائیں۔

عمومی ہدایات

  • جس میسج کے آخر میں "F2P" لکھا ہو اس کا مطلب ہے Forward to Public یعنی یہ میسج عوام الناس کے لئے ہے۔
  • جس میسج کے آخر میں "F2W" لکھا ہو اس کا مطلب ہے Forward to Workers یعنی یہ میسج صرف تحریکی ورکرز کے لئے ہے اور اسے غیرتحریکی لوگوں کو فارورڈ نہ کیا جائے۔
  • ورکرز جب اس میسج کو غیرتحریکی لوگوں کو Send کریں گے تو اس کے شروع سے official اور آخر سے F2P کوDelete کر دیں۔
  • کوآرڈینیٹرز اپنی تحصیل میں سے زیادہ سے زیادہ ورکرز کوRegister کرتے ہیں اور ان میں جو میسج Send کرنا نہیں جانتے انہیں اس کا طریقہ سکھاتے ہیں۔ اسی طرح وہ انہیں SMS کے سستے پیکجز لینے کا طریقہ کار بھی بتاتے ہیں۔
  • کوآرڈینیٹرز اپنی اپنی تحصیلات میں ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کرتے ہیں اور یو سی لیول تک میٹنگز کر کے کارکنوں کو میسج کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کا ممبر بننے کے لیے

ڈاکٹر طاہرالقادری کی حمایت اور پاکستان عوامی تحریک کا ممبر بننے کے لیے
اپنا نام اور شہر لکھ کر 80027 پر SMS کریں

تبصرہ