شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ قاضیاں گوجر خان نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
تبصرہ