شیخ الاسلام کی کھاریاں میں پریس کانفرنس

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Press Conference Kharian

لانگ مارچ کے دوسرے دن کا آغاز کھاریاں سے ہوا جہاں گزشتہ رات علی الصبح نماز فجر اور آرام کے لیے چند گھنٹوں کا وقفہ کیا گیا تھا۔ کھاریاں سے روانگی سے پہلے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ان شاءاللہ اسلام تین سے چار ملین تک پہچنے گا جہاں ان کو دن میں ستارے نظر آ جائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے صدقے اسلام آباد پہنچ کر غریب عوام کو فتح دلائیں گے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی بے سروسامان تھے لیکن گھروں سے نکلے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام ڈاکؤں اور چوروں کا راج ختم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں، زندگی بھیک سے نہیں ملتی چھینی جاتی ہے، پانچ سال حکومت کرنے والوں نے ڈیویلپمنٹ فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے کھائے، مختلف منصوبوں کے نام پرپچاس سے سترارب روپے ہڑپ کیے گئے۔ آئندہ الیکشن میں مکاری کے ذریعے یہ لوگ دوبارہ حکومت پر براجمان ہوجائیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دوہزار دس میں حکومت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا نقشہ منظور کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کردی گئی اس لیے وہ ٹی وی کے ذریعے خطاب کرررہے ہیں۔ انہوں نے لانگ مارچ میں ہرفرد کو شرکت کرنے کی دعوت دی تاکہ حکمرانوں کو یہ سممجھ آئے گی کہ منڈیٹ ان کے ساتھ ہے یہ اٹھارہ کڑور عوام کا منڈیٹ ہمارے ساتھ ہے۔ ہم حقیقی جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم عوام غریت اور غربت میں پسنے والوں کی جنگ لڑ رہےہیں جن کو انہوں نے ساٹھ سال سے چونسا سے نسل در نسل انگریزوں کے زمانہ میں جو انگریزیوں کے وفادار تھے برصغیر پاک و ہند میں ان کی چوتھی نسل چلی آ رہی ہے اور اس کے بعد سرمائے کے بل بوتے پر جاگیرداروں کے ساتھ ایک اور طبقہ شامل ہوا انہوں نے غریبوں کو، کسانوں کو، مزدوروں کو اور ملازموں کو انسان تک نہیں سمجھا۔ ان کے خون چوس چوس کر ان کے چہرے سرخ اور لال ہو گئے ہیں اور حرام کا پیسہ کھا کھا کر ان کی گردنیں اکڑ گئیں ہیں۔ کل کا دن ہے ان کی گردنوں کے سریے ٹوٹ جائے گے، ان کی لالیاں دور ہو جائیں گی، غریب عوام اپنا حق لیں گے، اب مزکرات کا کوئی وقت نہیں رہا، اب اسلام آباد پہنچ کر عوام اپنا فیصلہ سنائے گے۔

تبصرہ