جہلم: بدترین نظام انتخابات کے خلاف دھرنے کے سلسلے میں پروجیکٹر پروگرام

مورخہ 26 اپریل 2013ء بروز جمعۃ المبارک پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل چک جمال میں پروجیکٹر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان بھر میں 11 مئی کو الیکشن ڈے کے موقع پر کرپٹ اور بدترین نظام انتخابات کے خلاف لوگوں کو شعور و آگاہی اور حکومتی اداروں کی ملی بھگت کے ڈرامے کے ساتھ ساتھ نظام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دھرنے دینا تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اس موقع پر موجود مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنا اور کرپٹ نظام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کو پھر سے ملک و قوم کے اثاثوں کو لوٹنے کا موقع نہ دینے کا عہد کیا، اور موجودہ نظام انتخابات کے ہوتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے مرد و زن نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ