گوجرخان: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظام کے خلاف دھرنا

گوجرخان: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کرپٹ نظام انتخابات کے خلاف مین بس سٹاپ کے قریب ٹیکسی سٹینڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دھاندلی اور کرپٹ نظام لازم و ملزوم ہیں، اس کرپٹ نظام انتخاب میں حصہ لینے والے سر پیٹ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوگئی ہے۔ ہم نے قبل از وقت آگاہ کر دیا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان توڑنے کی سازش ثابت ہوسکتے ہیں۔دھرنے میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

احتجاجی دھرنے سے پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے صدر راجہ طاہر مقصود، میڈیا ایڈوائزر عبدالستار نیازی، قاری محمد منیر، حاجی محمود احمد، محمد ادریس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

میڈیا چینلز اور نیوز رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم مایوس نہیں ہیں، تبدیلی ضرور آئے گی اور پاکستان میں تبدیلی ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت سے مشروط ہے۔

تبصرہ