عدالتوں کا احترام توہین عدالت کے نوٹسوں سے نہیں یکساں انصاف میسر کرنے سے ممکن ہوتا ہے، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

میرٹ کی بنیاد پر کیسوں کوسن کر انصاف کی روح کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام توہین عدالت کے نوٹسوں سے نہیں بلکہ یکساں انصاف میسر کرنے سے ممکن ہوتا ہے۔ کچھ کیسوں کی سماعت دنوں میں ہو جاتی ہے اور اکثر کیسوں کی سماعت مہینوں اور سالوں میں نہیں ہو پاتی اور کچھ کیسوں کو سننے سے ہی انکار کر دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ جن کیسوں کو نہ سننا ہو تکنیکی اعتراض لگا دیا جاتا ہے اس طرح نہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی عدالتوں کے احترام کو انکی حقیقی روح کے ساتھ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کے باعث عوام میں رد عمل پایا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر کیسوں کو سن کر انصاف کی روح کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔

تبصرہ