موذن اذان دے کر جماعت کھڑی ہونے تک چپ رہتا ہے
ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں گے تو اقامت کہہ کر کھڑے ہو جائینگے
جس دن جماعت قائم ہو گی باطل خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا
پاکستان عوامی تحریک سنار کی ٹھک ٹھک پر یقین نہیں رکھتی، وقت آنے پر ایک ہی ضرب لگائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دسمبر میں تاریخ ساز جلسہ اور جنوری میں لانگ مارچ کر کے اذان دی تھی، جماعت ہوناا بھی باقی ہے۔ موذن اذان دے کر جماعت کھڑی ہونے تک چپ رہتا ہے۔ ہم چھوٹے چھوٹے نان ایشوز میں نہیں الجھنا چاہتے۔ ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں گے تو اقامت کہہ کر کھڑے ہو جائینگے۔ جس دن جماعت قائم ہو گی باطل خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔ اللہ کے فضل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کے صدقے ہمارا عزم جوان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک سنار کی ٹھک ٹھک پر یقین نہیں رکھتی، وقت آنے پر ایک ہی ضرب لگائیں گے۔ اسکے بعد ظلم و استبداد اور گمراہی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ فتنوں کے دور میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑے ہیں۔ مستقبل پاکستان عوامی تحریک کا ہے۔ نظام انتخاب کے خلاف شعور بیداری کی مہم عید کے بعد ملک گیر سطح پر شروع ہو جائے گی۔ تحریک منہاج القرآن شرق سے غرب تک اسلام کا پیغام عقیدہ صحیحہ کے ساتھ عام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور تحریک منہاج القرآن لازم و ملزوم ہیں۔
تبصرہ