رحمۃ اللعالمین فائونڈیشن اور پاکستان عوامی تحریک عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مریضوں میں کھانا اور بچوں میں عید تقسیم کرے گی

مستحق افرادکوعیدکی خوشیوں میں شامل کرنا ہی انسانیت کا تقاضا ہے۔ علامہ حیدرعلوی

راولپنڈی ( ) 08 اگست 2013 پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر اور رحمۃ اللعالمین فائونڈیشن کے چیئرمین علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ عید خوشیاں سمیٹنے کا نہیں حقیقت میں خوشیاں بانٹنے کا نام ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز رحمۃ اللعالمین فائونڈیشن اور پاکستان عوامی تحریک کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر عوامی تحریک غلام علی خان، نائب صدر عوامی تحریک راولپنڈی ملک طاہر جاوید، میاں بابر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں عید کو موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں مستحق مریضوں میں کھانااور  بچوں میں عیدگفٹ کی تقسیم کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر علامہ حیدر علوی نے شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رحمۃ اللعالمین فائونڈیشن گزشتہ  12سالوں سے اس فرض کو سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے نادار طبقات تک خوشیاں پہنچانا ہے اور عید کے مقدس اور خوشیوں بھرے موقع پر معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو بھی خوشیوں میں شریک کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ عید کے مبارک موقع پر غریب اور نادار افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی اصل عبادت ہے اس سے قلبی سکون اور خوشی حاصل ہوتی اور غریب افراد کے احساس برتری بھی حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں میں کھانا اور بچوں میں عیدگفٹ کی تقسیم کے موقع پر عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، میاں بابر حسین، علامہ نوید احمد سیالوی، علامہ عمران شہزاد چشتی اور دیگر شریک ہوں گے۔

تبصرہ