حکومت سیلاب زدگان کے لیے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کر دے۔ چوہدری محمد افضل گجر

پاکستان عوامی تحریک مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔ حافظ غلام فرید

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل گجر اور جنرل سیکرٹری حافظ غلام فرید نے پاکستان کے حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے وہاں فصلوں کی بربادی اور مویشیوں کے لیے چارے کی عدم دستیابی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ان حالات میں حکومت کو چاہیے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے عوام کی نقل مکانی اور کسی بھی قسم کی وبائی امراض کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر، خیموں اور اشیاء و خورد و نوش کی فراہمی کے لیے اپنی امدادی سر گرمیاں تیز کر دے۔ امدادی سرگرمیاں فقط میڈیا تک محدود نہ رہیں بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان عوامی تحریک اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔

تبصرہ