جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حافظ محمد عاکف نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا ہارون ثانی نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصہ میں یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دوسرے حصہ میں موجودہ و سابقہ یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ہارون ثانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے کام کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ہر نوجوان تک قائد تحریک کا پیغام پہنچانا ہے تا کہ جلد مصطفوی انقلاب کے ذریعے اس ملک کی تقدیر کو بدلا جا سکے اور نوجوانوں اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن کیا جا سکے۔

صدر تحریک منہاج القرآن جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یوتھ کے کام کو دیکھ کر ہم بھی جوان ہوگئے اور اِس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ اگر خلوص ِ نیت سے کام کیا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اور ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہی جوان اِس ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع کریں گے۔اپنے اخلاق و کردار میں بھی انقلاب بپا کریں تا کہ جو بھی آپکی دعوت کو سنے وہ قبول کیے بغیر نہ رہ سکے۔

آخر میں قاضی نصیر احمد ضلعی امیرِ تحریک منہاج القرآن جہلم نے دُعا کی اور پھر سلور جوبلی کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ