تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس میرپور میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر حافظ وقار قادری نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کے دیگر نو منتخب عہدیداران میں ضلعی کوآرڈینیٹر محمد عثمان کرامت، نائب صدر حافظ جہانگیر اختر، سینئر نائب صدر اشتیاق مصطفوی، سیکرٹری انفارمیشن محمد ابرار حسین، سیکرٹری سوشل میڈیا قاسم مغل اور سیکرٹری دعوت و تربیت راجہ خورشید قادری شامل ہیں۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری حافظ عمیر احمد اور ناظم تحریک منہاج القرآن میرپور مرزا مقصود احمد اور وقاص خلیل نے بھی شرکت کی۔
مرکزی نائب صدر حافظ وقار قادری نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں، انقلاب کی منزل دور نہیں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن کو ہر پاکستانی تک پہنچانے کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان دن رات ایک کر رہے ہیں۔ اگلی نسلوں کو خوشحالی اور باوقار مستقبل دینے کیلئے ظالمانہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا اور اس کیلئے انقلاب ہی واحد آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی چاہنے والے ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انقلاب کی راہ کے مسافر بن جائیں۔
تبصرہ