ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کو یونیورسٹی آف کراچی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر مبارکباد
تحریک منہاج القرآن کراچی کے رہنما ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کو یونیورسٹی آف کراچی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے،
انہیں ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری "قرآن و سنہ" پر تحقیقی خدمات کے حوالے سے دی گئی ہے۔ انہوں نے یونیورستی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے
شعبہ کو قرآن و سنہ کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ جمع کروایا جس پر ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں کراچی میں
یونیورسٹی کے کانووکیشن میں انکو یہ ڈگری مل گئی ہے۔ اس اعزاز پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدیں نے انکو مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ