عوامی تحریک یوتھ ونگ کی لاہور پریس کلب سے مینار پاکستان تک ’’جیوے پاکستان امن ریلی‘‘

عوامی تحریک یوتھ ونگ بیداری شعور کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے، حاجی فرخ خان

لاہور (14 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن آزادی لاہور پریس کلب کے مینار پاکستان تک ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل امن ریلی نکالی گئی، موٹر سائیکل ریلی پریس کلب لاہور سے مال روڈ اور ناصرباغ، داتا دربار سے ہوتی ہوئی مینار پاکستان پہنچی۔ ریلی کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کر کے ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ بادہ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے صدر حاجی فرخ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی بے مثال قیادت اور مسلمانان بر صغیر کی بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے، آج کا دن مسرت کے ساتھ ساتھ فکر کا دن بھی ہے، ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے جو خواب دیکھا تھا کیا موجودہ پاکستان اسی کی تعبیر ہے۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ بیداری شعور کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے، قصور سکینڈل جیسے واقعات کی روک تھا م کیلئے سزا و جزا کے قوانین کو موثر بنانا ہو گا، پاک وطن میں کسی قسم کی ناپاکی کی ہر گز کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے کہ آج گوادر سے وزیر ستان اور کشمیر سے کراچی تک پوری قوم جشن آزادی منا رہی ہے۔ ریلی سے حافظ شعیب طاہر، عثمان اسلم، عمر قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ڈیرہ غازی خان

گوجرہ

گوجر خان

جہلم

منڈی بہاؤالدین

راولپنڈی

سیالکوٹ

سبی(بلوچستان)

کسووال

کراچی

چیچہ وطنی

تبصرہ