لیہ: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی زیراہتمام ’جیوے پاکستان یوتھ امن ریلی‘

لیہ (14 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام بسلسلہ جشن آزادی ٹی ڈی اے چوک سے اسلم موڑ ’جیوے پاکستان یوتھ امن ریلی‘ نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں پر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل ٹی دی اے پہنچی۔ ریلی کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کر کے قائدینِ تحریک پاکستان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ بادہ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سوشل میڈیا چوہدری شاہد ارائیں، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مزمل احمد اور پاکستان عوامی تحریک چوبارہ کے صدر چودھری خضر عباس دھول نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی بےمثال قیادت اور مسلمانان برِصغیر کی بےشمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ آج کا دن مسرت کے ساتھ ساتھ فکر کا دن بھی ہے۔ ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے جو خواب دیکھا تھا کیا موجودہ پاکستان اسی کی تعبیر ہے؟ عوامی تحریک یوتھ ونگ بیداری شعور کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے۔ قصور سکینڈل جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سزا و جزا کے قوانین کو مؤثر بنانا ہوگا۔ پاک وطن میں کسی قسم کی ناپاکی کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے آپریشن ضربِ عضب کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے کہ آج گوادر سے وزیر ستان اور کشمیر سے کراچی تک پوری قوم جشن آزادی منا رہی ہے۔

تبصرہ