لاہور (29 نومبر 2015) تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے یوتھ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ضرب عضب کو ضرب علم سے کامیاب بنائیں، قومیں سڑکوں، پلوں کی تعمیر سے نہیں علوم و فنون کے فروغ سے آگے بڑھتی ہیں۔ نا اہل سیاسی قیادت کرپشن، جہالت نے دہشتگردی، نا انصافی اور عدم برداشت کو جنم دیا، ان برائیوں کے قلع قمع کی بھاری ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔ منہاج یوتھ امن کانفرنس سے مرکزی صدر مظہر علوی، منصور قاسم اعوان، شعیب طاہر، منصور بلال، انعام مصطفوی، عصمت علی، شہزاد نقوی، راجہ زاہد محمود، حاجی فرخ ناز، اور ناصر مصطفوی نے خطاب کیا۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ امن کانفرنس میں ملک بھر سے نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان جب تک جدید تحقیق اور علوم و فنون کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتے رہے پوری دنیا کی امامت کرتے رہے اور جب سے وہ علم اور تحقیق کے راستے سے ہٹے غلامی کے طوق انکی گردنوں کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ نوجوان علم اور امن کی شمعیں ہاتھوں میں پکڑ کر جہالت اور دہشت گردی کے اندھیرے ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، تنگ نظری اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے والی قیادت میں ڈاکٹر طاہرالقادری سر فہرست ہیں، نوجوانوں کو فتنہ خوارج سے محفوظ بنانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے 600 صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹ جاری کیا جسکی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی اور نئی نسل کو انتہا پسندانہ رویوں اور رجحانات سے بچانے کیلئے فروغ امن نصاب دیا انہوں نے کہاکہ نوجوان با مقصد تعلیم حاصل کر کے انتہا پسندی کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی تحریک دینی و جدید علوم اور عشق مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احیاء کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی ہماری تر جیحات میں سر فہرست ہے۔ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر علوی نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور تحریک منہاج القرآن 27سال سے فروغ امن، نوجوانوں کی زندگیوں میں مقصدیت لانے اور شعوری آگہی کی مہم چلا ئے ہوئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ امن کے فروغ اور دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوجوانوں کو دہشتگردی کے خلاف نظریاتی محاذ پر تیار کریں گے تاکہ ملک میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکے۔
Youth should make Operation Zarb-e-Azb successful by launching Operation Zarb-e-Ilm. pic.twitter.com/FhE1XTksAJ
— Dr Hussain Qadri (@DrHussainQadri) November 29, 2015
Promotion of knowledge key to defeating terrorism, extremism: Dr Hussain Mohi-ud-Din QadriAddressing the Youth Peace...
Posted by Minhaj ul Quran Youth League on Sunday, November 29, 2015
تبصرہ