اسلام آباد: سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹائون اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

اسلام آباد: سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹائون اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب ایم ایس ایم اور عوامی تحریک یوتھ ونگ کے کارکنان کا شمعیں روشن کر کے شہداء پشاور کو خراج عقیدت

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Wednesday, December 16, 2015

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر نعمان کریم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پہلے دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتوی دے کر پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا، فتوے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف ’’امن نصاب‘‘ لکھ کر آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا دیا، اب حکومت وقت کا فرض ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن نصاب کو تعلیمی اداروں کے سلیبس کا حصہ بنائے، تاکہ آنے والی نسلوں کو دہشت گردی کے اسباب اور اس کے سد باب سے آشنا کیا جاسکے، اس کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹائون اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گلفراز خان دلزک، افتخار گجر، احمد شاہ، بابر خان، کاشف قریشی، حمزہ مصطفوی، حسیب مصطفوی چوہدری عمران اور دیگر طلبہ و ایم ایس ایم ا ور یوتھ ونگ کے نوجوان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مرتب کردہ ’’نصاب امن‘‘ تعلیمی اداروں کے نصاب کاحصہ بنانا وقت کی ضروت بن چکا ہے۔ اسے اگر سیاسی اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا گیا تو آنے والی نسلیں حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔ امن نصاب پر عمل درآمد کرلیا گیا تو آئندہ پھر کوئی سانحہ پشاور یا کوئی سانحہ پارہ چنار رونما نہیں ہوگا۔

نعمان کریم نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے وارثان بھی انصاف کے منتظر ہیں، قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، ایف آئی آر کے باوجود انصاف نہیں مل رہا، آخر کب تک، قاتل بچتے رہیں گے، ظلم کی تاریک رات جلد ختم ہوگی، سانحہ ماڈل ٹائون کے بے گناہ شہداء کے خون کا بدلہ قصاص کی صورت میں لینے کے لئے ایم ایس ایم اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے بعد ایم ایس ایم اور یوتھ ونگ کے کارکنان نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تبصرہ