عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ چکوال نے پریس کلب چکوال میں ضرب امن سیمینار کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران و کارکنان نے سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سفیر امن کے طور پر پوری دنیا میں اسلام کا پرچار کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جہدوجہد پرامن مصطفوی انقلاب کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری صرف پاکستان کی ہی نہیں، عالم اسلام کی ضرورت ہیں۔ دہشت گردی کے عفریت نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دہشت گرد اسلام کے نام پر شرانگیزی پھیلا رہے ہیں جس کے سدباب کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے 600 صفحات پر مشتمل تاریخی فتویٰ جاری کیا اور فروغ امن و انسداد دہشگردی کا مکمل اسلامی نصاب متعارف کروایا۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج میدان جنگ میں ضرب عضب کے ذریعے دہشگردوں کا خاتمہ کر رہی ہے، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن ضرب امن کے ذریعے ان دہشگردوں کی فکری بیخ کنی کر رہے ہیں۔ 21 فروری سے ملک بھر میں ضرب امن دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت لوگوں کو نصابِ امن سے متعارف کروایا جائے گا۔
تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کی دعا کی گئی۔
تبصرہ