خوشاب: منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم کا نوشہرہ کا دورہ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خوشاب کی تحصیل نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ نوشہرہ کے نئے ذمہ داران کا اعلان کیا اور ضرب امن تربیتی ورکشاپ میں شریک ہوئے۔ ضربِ امن ورکشاپ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منصور قاسم اعوان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نظریاتی اور فکری سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے نوجوانوں کی ایک فوج ترتیب دینا چاہتے ہیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد ختم ہوں گے، جبکہ ضرب امن سے دہشت گردی ختم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مایوس طبقے کو حقوق کے حصول کے لیے جمہوری راستے کا بتانا وقت کی عین ضرورت ہے، دہشت گرد ملک میں مایوس طبقے کے ہاتھ میں ہتھیار دے کر اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے سر گرم ہیں۔

تبصرہ