ملک کے 34 ویں یوم دفاع کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے 6 ستمبر 2008ء کو شہداء چھ ستمبر 1965ء کے مزارات پر حاضری دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد میں کالج آف شریعہ کے کوارڈینیٹر میاں محمد عباس نقشبندی، ناظم ممبر شپ ملک سرفراز احمد خان، نظامت تربیت کے نائب ناظم قمر جاوید ملک، صاحبزادہ نصیر احمد نصیر، منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ میر آصف اکبر، پروفیسر سجاد العزیز، منہاج القرآن لاہور کے علامہ رمضان ایوبی، نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ محمد طاہر بغدادی اور تحریک منہاج القرآن جلو واہگہ ٹاؤن کے مرکزی قائدین بھی شامل تھے۔
وفد نے سب سے پہلے برکی ہڈہارہ، بی آر بی نہر کے کنارے نشان حیدر شہید میجر عزیر بھٹی کی جائے شہادت پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد وفد نے جلو باٹا موڑ میں بھی شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
واہگہ باڈر پر رینجر اور بارڈر کسٹم آفیسرز کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیا۔ آخر میں تمام مرکزی قائدین نے میجر شبیر حسین شہید (نشان حیدر) کے مزار میانی صاحب میں بھی حاضری دی۔
وفد نے چھ ستمبر 1965ء کو ملکی دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے مزارات پر خصوصی دعائے مغفرت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے پھول اور چادریں بھی چڑھائیں۔
تبصرہ