ہری پور: منہاج یوتھ لیگ کی ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ ہری پور کے زیراہتمام 22 اپریل 2016 کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔

اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے میں امن کے پیغامبر بنیں تاکہ آنے والی نسلوں کو شدت پسندی سے پاک ماحول دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام اور ان کے کارکنوں نے عزم کررکھا ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں سے پاک کر کے دم لیں گے، انصاف کا نظام اور گورننس بہتر نہ ہوئی تو آپریشن ضرب عضب کے ثمرات زیادہ دیر قائم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ ھریپور کے انتظامات کر سراہتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ