شیخ الاسلام کیساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کا افطار ڈنر

(ایم ایس پاکستانی)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے مورخہ 18 ستمبر 2008ء کو افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ افطار آپ کی پاکستان آمد کے بعد مرکزی سٹاف کے ساتھ ملاقات کے سلسلہ میں تھا۔ اس کے لیے گوشہ درود کے ہال کی چھت پر پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، ناظم ایڈمن عبدالواحد بٹ اور تحریک کی مختلف نظامتوں کے سربراہان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف کے علاوہ منہاج یونیورسٹی کا سٹاف بھی اس پروگرام میں مدعو تھے۔ پروگرام کا آغاز نماز عصر کے بعد تلاوت و نعت سے ہوا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری افطار سے قبل تشریف لائے تو حاضرین نے آپ کا کھڑے ہو کر نعروں سے استقبال کیا۔ اعتکاف کے لیے پاکستان آمد کے بعد آپ کی یہ پہلی ملاقات تھی جو آپ نے مرکزی سٹاف کے ساتھ کی۔ آپ نے افطار سے قبل تمام معزز مہمانوں اور پروگرام کے شرکاء کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر آپ نے کالج آف شریعہ کے نعت خوان شہزاد برادران کے پہلے نعتیہ البم کی سی ڈی کی بھی رونمائی کی۔ اس البم میں نعت خواں خرم شہزاد اور ان کے ساتھیوں نے دف کے ساتھ نعتیں پیش کی ہیں جسے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بہت پسند کیا اور ان کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔

تبصرہ