پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا اجلاس

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی صدارت 13 اگست 2016 کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد 20 اگست 2016 کو ہونے والے ’قصاص و سالمیتِ پاکستان مارچ‘ کے انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دینا تھا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے منصور قاسم اعوان نے کہا کہ تحریک قصاص حصول اقتدار کی نہیں بلکہ حصول انصاف کی پرامن جدوجہد ہے، جسے انصاف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں بلکہ ان کے چہرے پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں، ہم سوال کرتے ہیں کہ امن و امان کے زمہ دار ادارے اس خون کی ہولی پر خاموش کیوں ہیں؟ قومی سلامتی کے ادارے جب نامعمول دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں تو پھر 17 جون کے معلوم دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے انہیں کس نے روکا ہوا ہے؟ تحریک قصاص کے سلسلے میں 20 اگست کو تاریخی احتجاج اور دھرنا ہوگا۔ ہم اپنے شہداء کے خون کا قصاص لینے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

تبصرہ