پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل پنڈدادنخان نے یومِ آزادی کے موقع پر ’جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ’ کا انعقاد کیا۔ تحصیل پنڈ دادنخان کے مختلف والی بال کلبوں اور بھکر کے سٹی والی بال کلب نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ العباس والی بال کلب دھریالہ جالپ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
میچ کے اختتام پر تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر ڈاکٹر امانت علی تھے۔ تقریب میں رئیس اعظم عبداللہ پور چوہدری اشرف اورہ اور جہانگیر شہزاد سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں۔
تقسیمِ انعامات کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زین العابدین نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے ملک بنانے کے دوران قائدِاعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا تھا اب اس ملک کو بچانے میں قائدِانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ضربِ عضب کے ذریعے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرہی ہے جس کے لیے وہ مبارکباد کی مستحق ہے، مگر جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا خواب پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ’ضربِ علم و امن‘ کی مہم چلا رہی ہے۔ انتہاپسندی سے دہشتگردی جنم لیتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے کو دعوت دی کی وہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے لپیٹ فارم سے پیس ورکر کے طور پر کام کرتے ہوئے معاشرے میں امن لانے کے لیے کردار ادا کریں۔
تبصرہ