عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ’قصاص اور سالمیت پاکستان تحریک‘ کیلئے عوامی رابطہ مہم

پاکستان عوامی تحریک کی 6 اگست 2016 سے چلنے والی ملک گیر ’قصاص اور سالمیت پاکستان تحریک‘ کے لیے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی رابطہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، نائب صدر عمر قریشی ایڈووکیٹ، نائب صدر حافظ وقار قادری، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر ملک عمران سمیت پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات منعقد کر چکے ہیں۔

تبصرہ