منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام عظیم الشان آزادی شو مورخہ 13 اگست 2016 کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران منہاج القرآن یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب محمد انعام مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔ آزادی شو میں نوجوانوں نے اپنی تقاریر میں قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد بیان کیے، اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تو بن گیا مگر ابھی اس کی تکمیل ہونا باقی ہے۔ پوری قوم کو متحد ہو کر اٹھنا ہو گا اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بن کر تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے خصوصی خطابات کیے اور قائداعظم کا پاکستان کے متعلق نظریہ نوجوانوں کے سامنے رکھا اور بیان کیا کہ آج قائد کا پاکستان کھو گیا ہے اب ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پروگرام میں ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔
پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اوکاڑہ کی تنظیم نو کی گئی۔ علاقہ بھر کی معروف سماجی شخصیات کے خطابات اور کیک کٹنگ تقریب کے ساتھ آزادی شو اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
رپورٹ: محمد انعام مصطفوی
تبصرہ