منہاج القرآن یوتھ لیگ راجہ جنگ کے زیراہتمام 4 ستمبر 2016 کو تربیتی سمینار منعقد ہوا جس میں تمام یونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سنٹرل پنجاب کے نگران محمد انعام مصطفوی سمینار کے شرکاء سے تربیتی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خدمات کا خوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں نوجوان خوشحال پاکستان کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدائے ماڈل ٹاون کے قصاص کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
انعام مصطفوی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغامِ انقلاب کو گھر گھر تک پہنچا نے کی ہدایت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ راجہ جنگ کے نوجوانوں نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
رپورٹ: شبیر آصف
تبصرہ