پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے 16 اکتوبر 2016ء کو ضلع بہاولنگر کا دورہ کیا۔ دو روزہ دورہ میں ضلع بہاولنگر کی تحصیل ھارون آباد اور چشتیاں کا وزٹ شامل تھا۔ انہوں نے دونوں تحصیلات میں مقامی قائدین و کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور وہاں عوامی یوتھ ونگ کی تنظیم نو کی۔
اس حوالے سے انہوں نے منعقدہ اجلاسوں میں عوامی یوتھ ونگ باڈی کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اور آئندہ کے اہداف پر بریفنگ دی۔ انہوں نے دونوں تحصیلوں میں ’’ضرب امن دستخطی مہم‘‘ کا بھی اجراء کیا۔ اس مہم میں یوتھ ونگ کی پانچ رکنی ٹیمیں علاقہ میں گھر گھر جا کر دہشتگردی کےخلاف قرارداد امن پر دستخط کروائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس دستخطی مہم کے بعد یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے ’’ضرب امن کارواں‘‘ بھی شروع کیا جائے گا۔
تبصرہ