منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے 23 اکتوبر 2016ء کو سیالکوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس وزٹ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب محمد انعام مصطفوی، نائب صدر منہاج یوتھ لیگ ملک امجد محمود چاند اور ملک عرفان تھہیم شامل تھے۔
قائدین نے سیالکوٹ کی تمام تحصیلات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ضرب امن سائیکل کارواں، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس اور ممبر شپ و حلقات درود کے قیام پر بریفنگ اور ہدایات دیں۔
قائدین کے اس دورہ میں منہاج یوتھ لیگ کے 20 نئے رفقا اور 2 لائف ممبر بنے۔ اس کے علاوہ 8 پی پی حلقہ جات اور 30 یونین کونسلز میں یوتھ لیگ کی تنظیم نو بھی کی گئی۔ اس موقع پر یوتھ لیگ کے مقامی نوجوانوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرب امن مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
دورہ جات میں قائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کے وقار کی بحالی کا بیڑا اٹھایا ہے، جس کے لیے وہ نوجوانوں کو مرکزی اہمیت دیتے ہیں، لہذا ہمیں ان کے اعتماد پر پورا اترنا ہوگا۔
رپورٹ : محمد اشرف گجر
تبصرہ