مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک یوتھ ونگ کا دورہ جنوبی پنجاب

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے 22 سے 25 اکتوبر 2016ء تک جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ چار روزہ دورہ میں انہوں نے ضلع رحیم یار خان اور ملتان کی تحصیلات رحیم یار خان سٹی، خانپور، لیاقت پور، ملتان شاہ رکن عالم ٹاون کا وزٹ کیے، جہاں یوتھ لیگ کی ضلعی و تحصیلی باڈیز کے تنظیمی اجلاس ہوئے۔ اجلاسوں میں یوتھ لیگ کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران، حامد محمود آرائیں، محمد طاہر، بلال نون اور آصف بھٹی نے بھی شرکت کی۔

دورے میں منصور قاسم اعوان نے ضلعی و تحصیلی قائدین اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک قصاص فیز 2، ضربِ امن دستخطی مہم اور ضرب امن و تبدیلی نظام کارواں (کراچی سے پشاور) کے شہر شہر استقبال کے حوالے سے خصوصی ہدایات اور بریفنگ دی۔

تبصرہ