لیہ: سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ کا لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کا دورہ

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کا چار روزہ دورہ کیا۔ 27 سے 30 اکتوبر 2016ء تک دورے میں انہوں نے ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کی تحصیلات کا وزٹ کیا، جس میں تحصیل علی پور، جتوئی، مظفر گڑھ سٹی، لیہ سٹی، کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ شامل تھی۔

منصور قاسم اعوان نے اس تنظیمی وزٹ میں ضلعی و تحصیلی باڈیز کے اجلاسوں کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء اجلاس کو یوتھ لیگ کے آئندہ کے اہداف اور پالیسیوں سے اگاہ کرتے ہوئے کارکنان و عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کے پلیٹ فارم سے تحریک قصاص فیز 2، ضربِ امن دستخطی مہم اور ضرب امن و ملک گیر تبدیلی نظام کارواں جلد شروع ہو رہا ہے۔

تبصرہ