ضرب امن کارواں کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ کی کراچی آمد

20 نومبر 2016 سے شروع ہونے والے کراچی تا خیبر ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی 11 نومبر 2016 کو کراچی پہنچے، جہاں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے ناظم مرزا جنید، پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے آرگنائزر سید ظفر شاہ، عوامی تحریک یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر راؤ طیب، نائب صدر بشیر مروت سمیت عوامی تحریک یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے ان استقبال کیا۔ مظہر محمود علوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کراچی تا خیبر ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان جہاں امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو شہر شہر پہنچائے گا وہاں کرپٹ اور ظالمانہ نظامِ انتخاب کے خلاف بھی آواز بلند کرتے ہوئے ایک ماہ میں پشاور پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے جوان سفیرِ امن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغامِ امن و نوائے انقلاب کے قوم تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرہ