پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے 17 نومبر 2016 کو صوبائی وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس افیئرز سندھ سردار محمد بخش خان مہر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی تحریک یوتھ ونگ کی 20 نومبر 2016 کو شروع ہونے والی ’کراچی تا خیبر ضرب امن و تبدیلئ نظام ریلی‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک الیاس مغل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی عظیم الشان سائیکل ریلی کا افتتاح آج بعد نمازِ جمعہ عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے ہو گا، جس کے شرکاء کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے لیاری پہنچیں گے جہاں انکا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ لیاری سے شرکاء اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جائیں گے۔ ہفتے کو ضرب امن و تبدیلئ نظام ریلی کے شرکاء مختلف ٹاؤنز سے ہوتے ہوئے شام کو نمائش چورنگی مزار قائد پہنچیں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ امن ریلی کی قیاد ت مظہر محمود علوی، فہیم خان، شاہد ملک، بشیر خان مروت، شبیر مصطفوی، مسعود خان، محمد انور اور صارم نور کریں گے۔
تبصرہ