پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے چلنے والا ’’ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں‘‘ حیدرآباد خیبر گیٹ ٹنڈو آدم سے ھوتا ہوا 22 نومبر 2016ء کو مورو شہر پہنچا، جہاں پاکستان عوامی تحریک مورو نے کاررواں کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم اعوان اور مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی، عوامی تحریک مورو کے صدر سعید میمن نے ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے قائد انقلاب کا پیغام امن، قرارداد امن اور تبدیلی نظام کا پیغام عوام تک پہنچایا۔ کارواں کی 23 نومبر کو اگلی منزل سکھر ہو گی۔
تبصرہ