سکھر: ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں بلوچستان روانہ

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں 24 نومبر 2016ء کی صبح سکھر سے ڈیرہ اللہ یار بلوچستان کی طرف روانہ ہوا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی قیادت میں سائیکل کاررواں شکار پور، جیکب آباد اور ہمایوں کے مقامات پر رکا، جہاں مقامی قائدین اور لوگوں نے کاررواں کا بھرپور استقبال کیا۔ بعد ازاں ٹھل کے مقام پہنچنے پر مقامی قائدین نے تحریکی پرچموں کیساتھ کاررواں کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر منصور قاسم اعوان نے ضرب امن کاررواں کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔

تبصرہ