ضرب امن کاررواں بلوچستان پہنچ گیا

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام کاررواں ڈیرہ اللہ یار کے راستے سے بلوچستان پہنچ گیا، جہاں عوامی تحریک، منھاج القرآن ڈیرہ اللہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی کے تحریکی ذمہ داران نے سائیکل کاررواں کا بھر پور استقبال کیا۔ ضرب امن کاررواں کی بلوچستان آمد پر مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم اعوان نے جعفرآباد پریس کلب کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر طاہرالقادری کا امن و تبدیلی نظام کا پیغام دیا اور نوجوانوں کو امن اور تبدیلی نظام کا پیغام کے نفاذ کی جدوجہد میں حصہ لینے کے لیے عوامی تحریک یوتھ ونگ کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ عصمت علی مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عوامی تحریک یوتھ ونگ، شعیب مغل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک یوتھ ونگ اور مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سے پہلے ڈیرہ اللہ یار بلوچستان جاتے ہوئے کاررواں میں شریک قائدین اور سائیکلسٹ نے راستے میں درگاہ ہمایوں شریف پر بھی حاضری دی۔ ضرب امن و تبدیلی سائیکل کارواں کی اگلی منزل گھوٹکی ہے۔

تبصرہ