عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب

عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں 30 نومبر 2016 کو منعقد ہوئی جس میں عوامی یوتھ ونگ کے یومِ تاسیس کا کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد بھٹی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سہیل رضا، صدر یوتھ ونگ لاہور حاجی فرخ خان، محمدعمر اعوان، حافظ غلام فرید، عصمت علی، مبین اقبال، اسد مصطفوی، ملک عمران اقبال اور محمد رضاطاہر و دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی رہنماؤں نے لاہور تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ یوم تاسیس پر یوتھ ونگ کے رہنماؤں و جملہ کارکنان کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے تعمیر پاکستان کے مشن کا ہر اول دستہ قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرم ہونا اور ثابت کرنا دو الگ لاگ بحثیں ہیں۔ 17جون 2014 کے دن ہمارے 14 کارکن پولیس نے قتل کئے جنہیں ہم نے اپنے ہاتھوں دفن کیا ان کے پوسٹمارٹم بھی ہمارے پاس ہیں۔ یہ ظلم پوری دنیا نے دیکھا۔ اسے براہ راست میڈیا نے کور کیا۔ مگر دو سال گزر جانے کے بعد بھی عدالت میں پولیس کی قتل و غارت گری ثابت نہ ہو سکی اور شہداء کے ورثا تاریخ پر تاریخ بھگت رہے ہیں۔

صدر یوتھ ونگ لاہور حاجی فرخ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ پاکستان کو کرپشن اور کرپشن کنگز سے پاک کر کے دم لے گا۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مافیا طاقت ور نہ ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اور پانامہ لیکس کے فیصلے ہو چکے ہوتے۔

 

تبصرہ