عوامی یوتھ ونگ کے سائیکل کارواں کی ملتان اور فیصل آباد آمد، شہر شہر پرتپاک استقبال

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے یوتھ ونگ کارکنان کی ’ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان‘ کا آغاز 20 نومبر 2016 کو مزار قائدرح کراچی سے آغاز ہوا تھا جو سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 29 نومبر 2016 کو ملتان پہنچا۔ ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں ریشم دلان کی طرف سے کارواں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور اور کاروان کے شرکاء کی دستار بندی کی گئی۔ استقبال کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی بابو نفیس انصاری، پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما غزل غازی، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر، عوامی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر راؤ ذوالقرنین، ملتان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، مسیحی رہنما پادری نعیم جاوید، سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر یاسمین خاکوانی، معروف دانشور و کالم نگار عامر شہزاد صدیقی، رواداری تحریک کے صدر سلمان الہی قریشی ایڈووکیٹ، سماجی رہنما عامر محمود نقشبندی، مرکزی میلاد کمیٹی ملتان کے صدر رکن الدین ندیم حامدی اور سینئر صحافی مظہر جاوید اور رانا عرفان الاسلام شامل تھے۔ کارواں کے شرکاء قذافی چوک ملتان پہنچنے جہاں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کاروان کا مقصد اور پیغام یہ ہے کہ قیام امن اور نظام کی تبدیلی کے لیے پوری قوم کو کردار ادا کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضرب امن کاروان میں شامل نوجوان شہر شہر پیغام دے رہے ہیں کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو یا د رکھتی ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

کاروان 2 دسمبر 2016 کو فیصل آباد پہنچا جہاں عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد کے راہنماؤں کاروان کے شرکاء کا استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں رانا طاہر سلیم، میاں کاشف سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔ سائیکلسٹ فیصل آباد پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔

عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ضرب امن وتبدیلی نظام کاروان‘‘ ملک کے 50بڑے شہروں سے ہوتا ہوا کل 4دسمبر (اتوار )کو لاہو ر پہنچے گا، کاروان کا دوپہر 12بجے لاہور پریس کلب کے سامنے فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن، مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی، مزدور، طلباء ، وکلاء اور کسان رہنما ضرب امن کاروان کا استقبال کریں گے۔ امن کاروان میں شامل درجنوں سائیکل سواروں نے سبز ہلالی پرچم تھامے ہوں گے، وہ امن ، محبت اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور معصوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ کاروان 16دسمبر کو پشاور پہنچ کر شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوگا۔

ملتان

فیصل آباد

تبصرہ